حکومت کا عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر غور، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) حکومت چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر غور کر رہی ہے جس پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ میر جعفر میر صادق اب عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ بنانے کا پلان کر رہے ہیں جس کی سزا عمر قید ہے۔عمران خان سے بڑا پاکستان کا وفادار اور کون ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انتشار کی طرف مت دھکیلں۔فیصلہ کن طاقت رکھنے والی قوتوں کو چاہیے کہ ان غداروں کو نکیل ڈالیں یہ نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہو گا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے لگائی جا سکتی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو وفاقی دارالحکومت پر مسلح چڑھائی اور وفاق و صوبوں سے عدم وفاداری کی گئی۔ دفعہ 124 کے تحت کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔عمران خان کے ساتھی ملزمان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان پر غداری کا مقدمہ کرنے یا نہ کرنے پر وزارت داخلہ میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات پر کمیٹی بنا ئی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود، اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔وزیرداخلہ راناثنااللہ نے وفاقی کابینہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا25مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی۔خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کواستعمال کیاگیاان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے خیبرپختونخوا ہاوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا۔کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button