خاتون کی میت کی بےحرمتی کرنے والاسفاک مجرم 11سال بعد اپنے انجام کو پہنچ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)مردہ خاتون کی لاش کی بے حرمتی کرنے والا سفاک مجرم اپنے انجام کو پہنچ گیا۔کراچی سٹی کورٹ میں قبرستان میں خاتون کی میت کی بےحرمتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ریاض کو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے ملزم پر 50 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔عدالت نے ملزم ریاض کو 11 سال بعد کیس میں سزا سنائی۔مجرم 29نومبر 2011 کو وقوعہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا۔ریاض کے خلاف 2011 میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مجرم کی گرفتاری سخی حسن قبرستان کے گورکن کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی تھی۔ملزم کی نشاندہی پر موقع سے حاصل شواہد کی فرانزک جانچ کروائی گئی۔کیمیکل جانچ او فرانزک کی رپورٹ سے جرم ثابت ہوا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کا جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔ملزم کو خوف خدا نہیں، وہ کسی رعیات کا مستحق نہیں۔ خیال رہے کہ رواں سال بھی اس طرح کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا،5 مئی کو کراچی میں قبروں سے مردوں کو نکالنے والا گورگن گرفتار کیا ھیا۔ پولیس کے مطابق گورکن کو مومن آباد قبرستان سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق چند ماہ قبل دفنائے گئے بچے سمیت دو افراد کی قبروں سے باہر لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کا شناخت کے لیے ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،مرحوم بچے کے والدین نے شکایت کی گورگن بچے کی لاش قبر سے نکال رہا ہے۔والدین کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو قبرستان سے ایک مرد کی لاش کا پرانا ڈھانچہ ملا۔پولیس کے مطابق جانچ کرنی ہیں کہ لاشیں کس کی ہیں اور قبروں سے نکالنے کا مقصد کیا تھا۔ ملزم کے خلاف قبروں کی بے حرمتی کا مقدمہ کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button