گھر بنانا مشکل ترین ہوگیا،حکومت نے بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے ڈالر کی اونچی پرواز سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سرکاری سطح پر تعمیراتی میٹریل کی قیمت میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلڈنگ میٹیریل جس میں ریت سمنٹ، سریا، اینٹوں کے علاوہ دیگر اشیاء شامل ہیں پر نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری سطح پر بلڈنگ میٹریل کی قیمت بڑھنے سے نہ صرف پرائیویٹ سیکٹر میں تعیمراتی کام متاثر ہو سکتا ہے بلکہ سرکاری سطح پر منصوبوں کی تخمینہ جات میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button