اس حد تک دیوارسے نہ لگائیں کہ احتجاج سے پہلے عسکری ونگ بنانے کا سوچیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی جماعت کو دیوار سے لگاتے وقت ریاست کو سوچنا ہوگا ، اس حد تک دیوارسے نہ لگائیں کہ قومی جماعت احتجاج سے پہلے عسکری ونگ بنانے کا سوچے ، بڑی پارٹی کو نیچے کرنے کی کوشش کریں گے تو ایسا ہی ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرجگہ سے لوگ لاکھوں کی تعداد میں نکلے تھے، جلسوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، حکومت کی جانب سے جورویہ اختیار کیا گیا

وہ درست نہیں تھا ، ان کے حکومت میں آنے کا مقصد خود کو این آراو دینا تھا ، یہ صرف اپنے کیسز سے جان چھڑانے کیلئے حکومت میں آئے ۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ میں نے عمران خان سے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا کہا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کرپشن کی علامت ہیں ، پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے سے بہتر ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کھاؤ اور نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے ، عمران خان نے انتہائی محنت سے پاکستان کو واپس پٹڑی پر ڈالا اب چند مہینوں میں نالائق حکومت بیڑا غرق کر رہی ہے ، عمران خان نے جو توجہ سیاحت کو دی اس کی مثال نہیں ملتی ، انتہائی محنت سے پاکستان کو واپس پٹڑی پر ڈالا اب چند مہینوں میں نالائق حکومت بیڑا غرق کر رہی ہے ، پاکستان مہینوں یا ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں نیچے جا رہا ہے کیوں کہ امپورٹڈ حکومت کھاؤ اور نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے۔گزشتہ روزفواد چوہدری نے الزام عائد کیا تھا کہ تمام ادارے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے زور لگا رہے ہیں ، پنجاب میں اس وقت ایک مضحکہ خیزتماشہ لگا ہوا ہے ، حمزہ شہباز کے پاس پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی تمام ادارے زور لگا رہے ہیں کیسے حمزہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھا جائے ، ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرگیا پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہو گیا ہے ، صوبہ پنجاب میں اس وقت شدید انتظامی بحران ہے ، قانون کہتا ہے ممبران ڈی نوٹیفائی ہوں تو متبادل ممبران خود بخود نوٹیفائی ہو جائیں گے لیکن ہفتہ گزر گیا الیکشن کمیشن تحریک انصاف ممبران کونوٹیفائی نہیں کررہا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button