حکومت نے عمران خان کی الیکشن سےمشروط مذاکرات کی پیشکش پر اپنا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی الیکشن سے مشروط مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی، کان کھول کرسن لیں! الیکشن کا اعلان آئینی مدت پوری ہونے کے بعد کی جائے گا، الیکشن کی تاریخ کا تعین حکومت اور اتحادی مل کر کریں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کرینگے، وزیراعظم ملک وقوم کو درپیش مسائل پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کرینگے، عمران خان نے حیران کن اور تہلکہ خیز انکشافات کیے، عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تیاری

کے ساتھ نہیں آئے تھے، عمران خان کی تیاری صرف گولیاں اور بارود جمع کرنے میں تھی، ان کے کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہوا،ان کا مقصد خیبرپختونخوا اور وفاقی پولیس کو گتھم گتھا کرنا تھا، چند لوگ جو گھروں سے نکلے ان کے پاس اسلحہ تھا، نوازشریف کے لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں عوام گھروں سے نکلے، وہ کون سی رکاوٹ تھی جس نے آپ کو روکا، جو پولیس اہلکار شہید ہوئے کم ازکم اس کے گھر تو آپ جاتے، پ کی وجہ سے آج 5 بچے یتیم ہوئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر آنے کے بعد رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں، کبھی تیاری بہانہ اور کبھی 6 دن بعد واپس آنے کا الٹی میٹم دیتے ہو، عوام نے سازش اور تخریب کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایسی حالت میں گولیاں کھا کر سوجانا چاہیے، آپ کو پریس کانفرنس کا مشورہ دینے والے نے بڑی زیادتی کی، 6 دن کا الٹی میٹم نہ دیں آپ اب 6 صدیوں تک اسلام آباد نہیں آسکیں گے، اداروں اور عدلیہ کو دھمکیاں نہ دیں، نیوٹرلز نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اسی طرح مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سخت شرائط پر جو معاہدے کئے،کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔ قوم اسے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔اِس جرم کا جواب دینا ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button