ملک میں سیاسی افراتفری،ڈالر کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں سیاسی افراتفری،ڈالر کی اڑان جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر روپے کے مقابلے مزید تگڑا ہو گیا،رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 201 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 201 روپے 92 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔منگل کا دن بھی پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی مایوس کن ثابت ہوا تھا۔ رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے

میں امریکی ڈالر کی قیمت 200.93 روپے سے بڑھ کر 201 روپے 41 پیسے ہو گئی تھی۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 201روپے 60پیسے پر فروخت ہوا تھا۔جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی منگل کے دن شدید مندی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 489.93 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41950.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.15 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 7 کروڑ 6 لاکھ 29 ہزار 692 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button