ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات ہیں،وینا ملک کا طنز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی حمایتی اداکارہ وینا ملک نے آزادی مارچ کے شرکا سے ہتھیار برآمدگی کے حوالے سے خبروں پر کہاہے کہ ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات ہیں۔پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر سے اسلحہ برآمدگی کی پولیس کی تصدیق کے بعد مریم نواز نے بذریعہ ٹوئٹر اسلحہ کی تصاویر شیئر کیں

اور دعویٰ کیا کہ اسلحہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کے گھر سے ملا۔مریم نواز کی جانب سے اسلحے کی تصویر شیئرکرنے کے بعد وینا ملک خاموش نہ رہ سکیں۔وینا ملک نے اس حوالے سے ایک طنزیہ ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آزادی مارچ کے شرکا سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد، ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button