رہنما تحریک انصاف چوہدری فیصل ایڈووکیٹ کے گھر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ممبر ضلعی ایڈوائزری بورڈ پاکستان تحریک انصاف اسلام آبادچوہدری فیصل ایڈووکیٹ کے گھراسلام آباد پولیس کا چھاپہ۔بغیر لیڈی پولیس اہلکاروں کے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔چوہدری فیصل ایڈووکیٹ نےکہا کہ میرے گھر پر پی ڈی ایم حکومت کی ایماء پر اسلام آباد پولیس کا آج رات کو میرے گھر کی دیوارے پھلانگ کر مجھے گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا میں اس وقت نیویارک آمریکہ میں ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو پایا ۔

چند دن کی مہمان حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ائی اور سیاسی ورکرز کو گرفتار کر کے ہراساں کرنا شروع کر دیا ۔ احتجاج پاکستان کے شہریوں کا آئینی و بنیادی حق ہے جس کو ہم سے کسی طرح چھینا نہیں جاسکتا ۔ میں حکومت کے اس آمرانہ سوچ و رویے کی بھرپور مزمت کرتا ہوں اور پاکستان کے شہریوں سے درخواست کرتاہوں کہ میرے لیڈرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر پورے پاکستان سے کل آزادی مارچ میں شرکت کر کے حکومت کے غیر جمہوری رویوں کے خلاف اور ملک پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button