ایس ایس پی سکیورٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرے کے باعث سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کردی گئی، ایس ایس پی سکیورٹی نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ،فوری سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے ایس ایس پی سکیورٹی نے مراسلہ جاری کیا ہے، ایس ایس پی سکیورٹی نے متعلقہ اداروں کو 20 مئی کو مراسلہ بھیجا، آئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ اور سیکرٹری

داخلہ سے فون پر رابطہ کیا، جس میں مراسلے سے متعلق بتایا گیا کہ انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ،عمران خان کی سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں، مراسلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ذاتی سکیورٹی کو بھی بھیجا گیا ہے۔دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاور ت کے ساتھ تجاویز مرتب کرکے وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہیں۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ سے سفارش کی گئی ہے کہ 22 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، سیکیورٹی نفری دیگر صوبوں سے بھی طلب کی گئی ہے،لانگ مارچ کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے 8 ہزار اہلکار اور 2 ہزار اینٹی رائٹ اہلکار اور500 خواتین اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے 2 ہزار سے زائد فرنٹیئرکانسٹیبلری اہلکار اور سندھ سے 2 ہزار پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں،شرکاء احتجاج سے نمٹنے کیلئے 4 ہزار رینجرز اہلکار بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔تمام صوبوں کی نفری مکمل کمانڈ سسٹم کے تحت طلب کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف صوبوں سے 100 قیدی وین منگوائی گئی ہیں، مظاہرے کو منتشر کرنے کیلئے 15 ہزار آنسو گیس کے شیل بھی منگوائے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button