نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کردیا گیا

لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی 3 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف واپس پاکستان آرہے ہیں ، میں نواز شریف کا پیغام لے کر آیا ہوں ، نوازشریف پر بے پناہ ظلم ڈھائے گئے اور بے بنیاد الزامات پر سزا دی گئی ، عمران خان نے جو پاکستان کےعوام کا حال کیا ہے اس کا حساب لیا جائے گا ، پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔سابق وزیر مملکت نے کہا کہ 70 سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا اور یہ ملبہ

ہماری حکومت پرڈال رہے ہیں ، ان کے ساڑھے تین سال میں ہرچیز میں مہنگائی کی گئی ، ورنہ شہباز شریف کے دورمیں کینسرکی دوائیں مفت ہواکرتی تھیں لیکن ان لوگوں نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ، یہ سارے چورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں حقیقیت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہی لوگوں کو ایمنسٹی دی۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معیشت آئی ایم ایف کی غلام بننے جارہی ہے ، بنانا ریپبلک کی سازش رچی گئی ہے ، ہم ریاست کو بچانے کے لیے آئے تھے اور ہمارا فیصلہ ہے کہ عوام پر کوئی بم نہیں گرایا جائے گا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف پیشنگوئی سن لو! ہر ڈاکوکی طرح تمہارا وقت آگیا ہے، اسلام آباد میں اپنی آنکھوں سے دیکھو گے عوام کا سمندر تم سب کوبہا کر لے جائے گا، دونوں بھائی سوچ رہے ہیں اب کیا کریں؟ آگے سمندر ہے اور پیچھے عمران خان کھڑا ہے ، سارے پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اور مافیا ایک طرف کھڑے ہوگئے، جبکہ قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے اس کو انقلاب کہتے ہیں، جب ایک قوم قوم بن کر بڑے مافیا اور کرپٹ سسٹم کا مقابلہ کرے، ان کو پوری طرح شکست دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button