اینکر غریدہ فاروقی نے معروف صحافی عدیل حبیب کو ایف آئی اے کے ذریعے نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف اینکر غریدہ فاروقی نے معروف صحافی عدیل حبیب کو ایف آئی اے کے ذریعے نوٹس بھجوا دیا۔ایف آئی اے نے عدیل حبیب کو 25 مئی کو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔عدیل حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ غریدہ فاروقی ایف آئی اے کو لوگوں کو ہراساں کرنے اور ڈرانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔عدیل حبیب نے غریدہ فاروقی کو حکومتی صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے

کا نوٹس بھیجنا حیرت انگیز نہیں لیکن شرمناک ضرور ہے۔ وہ صحافی اور میڈیا پروفیشنلز کہاں ہیں جو میڈیا کی آزادی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔جب آپ میں سے کوئی میڈیا کی آزادی کو نشانہ بناتا ہے تو معذرت کیوں؟۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی شرمندگی ہی بات ہے۔ خود تو کچھ بھی بولنا دوسرا جواب دے تو نوٹس بھیجنا۔ انہوں نے کہا کہ عدیل آپ بہترین کام کر رہے ہیں۔ اس طرح کی حرکتیں آپ کو اور مضبوط کریں گی انشاللہ ۔جبکہ بیرسٹر حسان نیازی نے کہا کہ ایف آئی اے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔اس کے نتیجے میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے اور ایف آئی اے اس معاملے میں جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ اگر بار ایسوسی ایشنز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی حفاظت کے لیے باہر آنے کا فیصلہ کیا توایف آئی اے پچھتائے گی۔جبکہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پانچ حکومتی صحافیوں نے جس طرح ایف آئی اے کو استعمال کیا وہ ہمارے دل اور ذہن میں نقش ہے، انشاللہ جونہی یہ دور بدلے گا جن بچوں کو اس ظلم اور تکلیف سے دوچار کیا گیا انھیں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مداوا کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button