مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آر او ٹو حاصل کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے میری ٹیم کے ہر کام کو ختم کردیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ رجیم چینج سےقبل6فیصدشرح نموکےقریب تھے لیکن سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آر او ٹو حاصل کرنا ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے کوہاٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کے لیے بڑی محںت کی۔چیری بلاسم شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، شہبازشریف نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، شہبازشریف کے پاس جوتے پالش کرنے کا فن ہے، شہبازشریف فوجی اورامریکی بوٹ بہت اچھےپالش کرتاہے۔ لیکن یہ پھنس گئے ہیں، ان کے پیچھے ٹائیگر ہے اور آگے سمندر ہے، امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے، جدھر سے امپورٹ ہوئے ادھر سے قیمتیں بڑھانے کا حکم ملا ہے، امپورٹڈ حکومت پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے لگی ہے۔یہ اب امریکیوں کو کہیں گے ڈالر دو ورنہ عمران پھر آ جائے گا، امریکیوں کوجانتا ہوں وہ ایسے ان کو ڈالرنہیں دیں گے۔ امریکی پہلے مزیدغلامی کرائیں گے پھر ڈالر دیں گے، امریکی کہیں گے فارن پالیسی ان کے حکم پر چلے گی، امریکا کہے گا روس سے سستا تیل نہیں منگوانا، ہم نے روس سے 30فیصد سستی گندم اورتیل کامعاہدہ کرلیاتھا،انہوں نے آتے ہی روس سے تمام معاہدے ختم کر دیئے، غلاموں کو روس سے معاہدہ ختم کرنے کا حکم ملا تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ایک پلان انسان اوردوسرا اللہ تعالیٰ بناتا ہے، تھری اسٹوجز نےمل کر بڑا پلان بنایا تھا،تینوں نے زورلگا کرہماری حکومت گرائی۔ یہ لوگ چھپتے پھر رہے ہیں اور عوام ہمیں عزت دےرہےہیں ، انہوں نے ملک کی تباہی پھیر دی ، کدھر ہے ان کا تجربہ؟۔ یہ کہتے رہے بڑے تجربہ کارہیں، ہمیں کہتے تھے جب عوام میں جائیں گے تو ہم چھپتے پھریں گے، اللہ کا کمال ہے اب یہ لوگ چھپتے پھر رہے ہیں، کدھرگیا ان کا تجربہ ملک کی معیشت تباہ کردی، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اینکر روزانہ ہمیں یاد دلاتے تھے مہنگائی بڑھ رہی ہے، آج وہی اینکرمیڈیا سے پوچھیں کتنی مہنگائی بڑھی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button