عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی، اسد عمر نے حکومت کو خبر دار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا،عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تحفظ کے لیے اضافے کی ضرورت ہے لیکن سابق وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب وزیر داخلہ عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی مکمل ذمہ دار حکومت ہوگی اور قوم معاف نہیں کرے گی۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو عمران خان کا سکیورٹی انچارج تعینات کردیا گیا ۔سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل ر عاصم کو عمران خان کے سکیورٹی انچارج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو سکیورٹی انچارج کی ذمہ داری سونپی ہے ، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم ایس ایس جی کمانڈو رہے ہیں ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل ر عاصم میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے ، امید ہے توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل ریٹائرڈ عاصم لگن سے کام کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button