اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران خان ذہنی توازن کھو چکا،آصف زرداری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران خان ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اقتدار کے لالچ میں عمران نیازی تمام حدیں پار کرتا ہوا جس نہج پر جا رہا ہے وہ ملک کو ایک مرتبہ پھر دولخت کرنے کی سازش ہے، دوسروں کو غداری کے طعنے دینے والا عمران نیازی خود میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خود جلسوں میں جھوٹ پر مبنی سازشی بیانیے کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، سزا سے بچنے کے لئے وہ قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اقتدار کے لالچ میں عمران نیازی تمام حدیں پار کرتا ہوا جس نہج پر جا رہا ہے وہ ملک کو ایک مرتبہ پھر دولخت کرنے کی سازش لگتی ہے۔انہوں نے ہے کہ عمران خود جلسوں میں جھوٹ پر مبنی سازشی بیانیے کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کرسی کی خاطر نفرت پھیلا کر نہ صرف پاکستان کا نقصان کر رہا ہے بلکہ قومی اداروں کا بھی نقصان کر رہا ہے، انہی حرکتوں کی وجہ سے پچھلے پونے چار سال میں ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب گیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے اور متنازع بنانے کی کوشش ملک سے کھلواڑ کے مترادف ہے، پاک فوج نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ آئین اور جمہوریت کا تحفظ بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دوسروں کو غداری کے طعنے دینے والا عمران نیازی خود میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی ناکام کوشش میں لگا ہے، اس کا خمیازہ اسے خود بھگتنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں