یہ لڑائی عمران خان کی نہیں ملک کی خودمختاری کی لڑائی ہے،مراد سعید

پشاور(نیوز ڈیسک) یہ لڑائی عمران خان کی نہیں ملک کی خودمختاری کی لڑائی ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں یا پھر انقلاب آئے گا، سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں یا پھر انقلاب آئے گا۔پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کو دھمکی آمیز خط ملتا ہے، جس میں عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے کا کہا جاتا ہے، اس کے بعد 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے، اور سندھ ہاؤس میں خرید وفروخت شروع ہوجاتی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ جب خوداری کا فیصلہ کیا جائے تو اس کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے، یہ لڑائی عمران

خان کی نہیں ملک کی خودمختاری کی لڑائی ہے، عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے کے معاملے پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا، مخالفین نے ایبسلوٹلی ناٹ پر تنقید کی اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کہا کہ وہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ان کے 10 سال دور میں 402 ڈرون حملے ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان کے ساتھ ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد مارچ کیلئے جب کال دینگے تو ہم ان کیساتھ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان کی کال پرمارچ میں شرکت کریں گے، نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں، ضمیر فروشوں کےساتھ نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button