آگ بہت دور تک جا پہنچی ،پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے،شیخ رشید

ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چور اور لٹیرے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کو خلیجی ممالک میں بھی عزت نہیں مل کیوں کہ جو وزیر اعظم بنا اس پر کرپشن کے کیسز ہیں اور ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے ، شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا ، کل مریم نے جنرل فیض کا نام لیا اب یہ فوجی کہاں سوئے ہوئے تھے؟

میں حالات سے باخبر ہوں اور یہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے تاہم اس آگ کو میں سمجھتا اور جانتا ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے ہری پور میں ایک سال جیل کاٹی ہے اور مجھ پر مقدمہ بنا لیں میں ان سے نہیں گھبراتا لیکن اگر پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے ، آصف زرداری کے علاوہ ساری پارٹیاں الیکشن کے لیے تیار ہیں ، عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے لیے نکلیں ، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے کیوں کہ عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا ، مجھے اور عمران خان کو 4 ماہ پہلے سے پتا تھا کہ باپ کا باپ کون ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے،عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے، عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا،یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے، کل پکڑنا ہے تو آج پکڑو ہم تیار ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال، اس حکومت میں صرف 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں، حکومت کے لیے رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا ، ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا،ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button