آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی عہدے سے فارغ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آئی جی موٹروے انعام غنی کو اسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جب کہ ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے انعام غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور پولیس سروس گریڈ 21 کے خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے۔خالد محمود موٹروے پولیس میں ہی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے انہوں نے 1989 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے سی ایس اے اور نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں۔ انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں انعام غنی آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ چند روز قبل خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات 20 گریڈ کے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی تھیں ، پنجاب حکومت میں خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی تھیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا بھی تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی تھیں جب کہ سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کی گیا تھا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ان تام تقرروتبادلوں کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اہم سرکاری عہدوں پر تعیناتیوں کا عمل شروع ہو گیا ہے ، پنجاب میں سابق وزیر اعلٰی شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تعینات رہنے والے توقیر شاہ کو وزیر اعظم کا بھی پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے ، توقیر شاہ گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button