موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتا،چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتا جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔دوسری جانب آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آئی جی موٹروے انعام غنی کو اسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جب کہ ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button