گورنر پنجاب 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، رانا ثنا اللہ

لاہور (نیوز ڈیسک)وفاقی وزی رداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج سے 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے اور نیا گورنر تعینات ہو جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔انہوںنے کہا کہ صدر مملکت وزیر اعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا

اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدرمملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے، اگر صدر سمری منظور نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہتحریک انصاف اسلام آباد کے لیے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے۔اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button