عمرانی فتنہ کواب ختم کرنا ہوگا،ریاست کواس پرمدعی بننا پڑے گا،جاوید لطیف

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمرانی فتنہ کواب ختم کرنا ہوگا،ریاست کواس پرمدعی بننا پڑے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان انتشار، فساد پھیلا کرخون ریزی کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم سےگزارش ہے قوم کی آوازبنیں، عمران خان سازش کا چورن بیچنا بند کریں، پاکستان دین کی عظمت کی سربلندی کیلئے بنا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ مقدس مقامات پر اونچی آواز میں بات کرنا کسی طرح مناسب نہیں لیکن پی ٹی آئی والوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مسجد نبوی کی بے حرمتی کی، شیخ رشید نے وزیراعظم کے دورے سے پہلے بتادیا کہ وہاں کیا کچھ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص مقدس مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عمرانی فتنےکی سازش میں ملوث ہاتھ بے نقاب کرے، اس معاملے میں وزیراعظم صاحب قوم کی آواز بنیں۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمرانی فتنہ کہتا ہے چاند رات کو موٹر سائیکلوں پر پارٹی پرچموں کے ساتھ نکلیں، یہ لوگ فساد پیدا کرکے خونریزی کرنا چاہتے ہیں، تمام مکاتب فکر کو اکٹھا کرکے عمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی عمران خان کی بنائی ہوئی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا سرکاری طورپر2عیدیں کی جائیں۔چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف پاکستان آکر آئین اور قانون کے مطابق مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور ہمیں عدالتوں کے تمام فیصلے قبول ہوں گے۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تھی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا ، عدالت نے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی تھی

جس پر اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ، درخواست گزار نے نعیم حیدر نے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہے، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے اور درخواست پر آج سماعت کرکے نواز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا جائے۔نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے بینچ تشکیل دے دیا اور وکیل کی پیر کو سماعت کی استدعا منظور کرلی۔درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا تھا ، درخواست میں نواز شریف کو واپسی پر گرفتار کرنے کی بھی استدعا کی گئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button