جعلی غیرآئینی وزیراعلی ولد وزیراعظم پاکستان نے سب سے بڑے صوبے کو ابا جی کی وراثت سمجھ رکھا ہے،گورنر پنجاب

لاہور (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون اس سسلین مافیا کے سامنے ڈٹ گئے اور کون کون سجدہ ریز ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری نہیں ہر وفاقی اور صوبائی آئینی ادارے کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون اس سسلین مافیا کے سامنے ڈٹ گئے اور کون کون سجدہ ریز ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ جعلی غیرآئینی وزیراعلی ولد وزیراعظم پاکستان نے سب سے بڑے صوبے کو ابا جی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔گزشتہ روز گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف نے ایک

بار پھر صدر مملکت ڈاکتر عارف علوی کو ارسال کردی تھی ، نئی ایڈوائس کو 10 دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے ۔ بتاتے چلیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی جو کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اگر اس سمری پر بھی عمل نہ بھی ہوا تو قانون کے تحت 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھیج دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button