گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر سے گرد آلو ہوائیں چلنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی جو چار سے پانچ روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی لہر اب بھی برقرار ہے، ملک کے اکثر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے خاص طور پر میدانی علاقوں میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا۔ جیکب آباد میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ، لاڑکانہ، موہنجو دڑو اور شہید بے نظیر آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر

بابر کے مطابق کل تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے تاہم یکم مئی سے مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جوکہ 5 مئی تک موجود رہے گا جس کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں کمی متوقع تاہم اس دوران آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button