سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات کا مقصد بتا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات کا مقصد بتا دیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے بدھ کے روز سابق وزیر اعظم عمران خان سے ہوئی ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ نے مجھ سے پوچھا کہ کسی ایسے شخص کے بارے میں بتائیں جو ہمیں قانونی رائے دے سکے، انہیں جو قانونی رائے ملی انہوں نے اس حوالے سے مجھے بتایا۔ثاقب نثار نے وضاحت کی کہ ملاقات کے دوران پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملاقات کے دوران سوشل میڈیا پر عدلیہ کے حوالے سے ہونے والی تنقید کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ سے متعلق جو تاثر قائم کیا جارہا ہے وہ درست نہیں، عدلیہ میں بہت جید اورخدا کو ماننے والے بڑے لائق فائق ججزہیں۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات بدھ کے روز عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ثاقب نثار کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان سے درخواست کی کہ وہ عدلیہ پر تنقید نہ کریں۔ سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوئی، ملاقات کے دوران اہم قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے درمیان کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ بطور چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد ثاقب نثار کی یہ کسی بھی سیاسی رہنما سے پہلی نمایاں ملاقات ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ماضی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ طور پر ڈیم فنڈ کا بھی قیام عمل میں لایا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button