الیکشن کب ہونگے؟بڑی خبر سامنےآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بڑی عید کے قریب الیکشن ہوجائیں گے کیونکہ مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، غلط فہمیاں دور کرکے فوج سے تعلقات بہتر کریں گے، میں یہ کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چیلنج کرتا ہوں الیکشن کرا کے دکھاؤں گا،الیکشن نہ ہوئے تو خانہ جنگی، خون ریزی ہوسکتی ہے۔اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ ہمیں کہتے تھے کہ آپ سلیکٹڈ ہو ،ہم اب ان کو کہتے ہیں آپ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ دونوں ہو۔ کل وہ کہتے تھے الیکشن جلدکرائیں ہم کہتے تھے وقت

پر کرائیں گے آج ہم ان کو کہتے ہیں الیکشن جلدی کرائیں اور وہ کہتے ہیں وقت پر کرائیں گے۔حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جو کیا ، اس سے چیخیں نکل جائیں گی۔ہمارے شہر میں جانا مشکل تھا لیکن اب شہر ہماری طرف خود بخود آرہا ہے۔دنیا کی کوئی طاقت الیکشن کو اب نہیں روک سکتی، انتخابات کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ الیکشن جلد ہونے جا رہے ہیں، 31مئی سے پہلے الیکشن کی اچھی خبریں ملیں گی، میرے پاس خبر ہے اور میرا رابطہ ہے کہ الیکشن کا راستہ نکلے گا، یہ جتنی مرضی کابینہ بنالیں، اگر ہم نہیں ہیں تو پھر یہ بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی سوچ بھی یہی ہے کہ الیکشن حل ہے، بڑی عید کے قریب الیکشن ہوجائیں گے۔میں عمران خان سے بھی کہا کہ ہمیں حکومت سے اس لیے نہیں اتارا گیا کہ ہمیں حکومت میں دوبارہ لایا جائے،میرا اندازہ غلط نکلا کہ عمران خان اتنی جلدی اتنا مقبول ہیرو بن جائے گا، عمران خان نے جس دن کال دی اندازہ لگا لیں کیا ہوسکتا ہے، آج بھی دوستوں کو کہا کہ لانگ مارچ کی کال سے پہلے معاملہ سیٹ کرلیں، مجرموں کو وزیر بنا رہے ہیں، آدھی کابینہ ضمانت پر ہے۔عمران خان اگلے الیکشن کی سہولت کیلئے روس گندم اور گیس کا مسئلہ حل کرنے گیا تھا، لیکن موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی یہ ان کے گلے پڑ جائے گا۔اگرالیکشن نہ ہوئے تو ملک میں خانہ جنگی، خون ریزی ہوسکتی ہے، جنہوں نے گالیاں دیں وہ حکومت میں آگئے تو عمران خان نے کسی کو گالی نہیں دی، ہمیں غلط فہمیاں دور کرکے فوج سے اپنے تعلقات بہتر کرنے ہیں۔میں رول ادا کرنے کو تیار ہوں، چیلنج کرتا ہوں میں الیکشن کرا کے دکھاؤں گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button