بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر اداکار احمد علی بٹ کا شہباز شریف پر طنز

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ بھی طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں۔احمد علی بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس حوالے سے طنزیہ پوسٹ کی ہے۔انہوں نے نئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ مجھے یقین ہے کہ آپ یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہوں گے جوکہ کچھ ہفتوں پہلے تک ملک میں تھا ہی نہیں‘۔
انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ ’مطلب قوم کو کچھ بھی بول دو‘۔احمد علی بٹ نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’چلو کم ازکم وہ مستقل مزاج تو ہیں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ایک دن میں 3 سے 4 گھنٹے، وہ یقینا بہت سخت محنت سے کام کررہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ملک میں بجلی اور گیس نہ ہو‘۔اداکار نے آخر میں لکھا کہ’ چلو لگے رہو بھائی۔۔۔‘

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button