بلاول بھٹو کا بطور وزیر خارجہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان

راچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا، ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا، امریکہ سے دشمنی کسی صورت فائدے میں نہیں، عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ وفاق پر حملہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی، عمران خان نے پاکستان کے آئین کو توڑا، صدرمملکت، سابق وزیراعظم اور اسپیکرقومی اسمبلی آئین شکنی میں ملوث ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔ عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے، امریکہ سے دشمنی کسی صورت فائدے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں نوازشریف سے سیاسی امور پر ملاقات ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹرآف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوگی، کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، ہمارے پارلیمان، جمہوریت اور آئین پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، صدر پاکستان کی کرسی پر بیٹھا فرد بھی سازش میں ملوث ہے، یہ ہوسکتا کہ آئین توڑا جائے اور اس کو سزا نہ ہو، پہلی بار جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کامیاب ہوا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button