امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں، عمران خان ملک کا دیوالیہ کرگیا ہے، پاک فوج کی سپہ سالار کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران اہم بیانات جاری کیے۔ ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا،امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں، عمران خان ملک کا دیوالیہ کرگیا ہے۔ پاک فوج کی سپہ سالار کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی، لیکن وہ اب استعفیٰ دے چکےہیں، اب قوائد کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ دورہ سعودی عرب سے متعلق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا، این ایس سی کی اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی کی سازش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔ وزیر اعظم ہاوس اب جمہوری ہاوس بن گیا ہے،گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے۔ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا، انتقام لفظ ہمارے لغت میں نہیں ہے ، لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button