بھارت کی ہندو مزہب خاتون موٹیویشنل اسپیکر نے اسلام قبول کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی ہندو موٹیویشنل اسپیکر سبری مالا جیا کانتھن نے قرآن پاک کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا اور مذہب اسلام میں داخل ہونے کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔ بھارتی اخبار ’ڈیلی سیاست‘ کے مطابق سبری مالا جیا کانتھن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے۔  اپنی متعدد تقریروں میں ہندو مذہب اور رسم و رواج کی پرچار کرنے والی موٹیویشنل اسپیکر نے کچھ عرصہ قبل ہی قرآن پاک کی تلاوت اور ترجمہ پڑھنا شروع کیا تھا۔ قرآن پاک کا مطالعہ مکمل کرنے اور اسے سمجھنے کے بعد خاتون نے اسلام قبول کیا اور انہوں نے مذہب اسلام کو عظیم مذہب اور مقدس کتاب کو نجات کی کتاب بھی قرار دیا۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام فاطمہ

سبری مالا رکھنے والی موٹیویشنل اسپیکر کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مقدس مقامات کی زیارت کے دوران اپنی مادری زبان میں اسلام قبول کرنے کا اعتراف بھی کرتی دکھائی دیں۔ فاطمہ سبری مالا بھارت بھر میں یکساں تعلیم نصاب قائم کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مہم چلانے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے لڑکیوں کے تحفظ پر ایک کتاب بھی لکھی ہے، جسے انہوں نے تامل ناڈو کے اسکولوں میں پڑھنے والی بچیوں میں مفت تقسیم بھی کیا۔ فاطمہ سبری مالا نے تامل ناڈو کی 6 لاکھ سے زائد لڑکیوں اور بچیوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں تحفظ اور شعور سے متعلق لیکچر بھی دیے جب کہ وہ متعدد ٹی وی چینلز کے پروگرامات میں بطور ماڈریٹرز اور مہمان بھی شریک ہو چکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button