فیصلہ کن وقت آگیا،چند ہفتوں میں اسلام آباد مارچ کی کال دوں گا، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی ، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کن وقت آگیا ہے، چند ہفتوں میں اسلام آباد آنے کی کال دوں گا ، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا سب کو میرے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلا س میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارکنان کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔

پارٹی اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مار چ کی تیاریوں کیلئے لاہور، پشاور اور ملتان کے دورے کرنے کا اعلان بھی کیا۔دورے کے مقامات پر عمران خان پی ٹی آئی کارکنان اور سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کی تیاری کی جائے ، کارکنان الیکشن کمیشن دفاترز کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی ، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب فیصلہ کن وقت آگیا ہے، چند ہفتوں میں اسلام آباد آنے کی کال دوں گا ، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا سب کو میرے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ مزید برآں سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنا 26 واں یومِ تاسیس منا یا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے یومِ تاسیس کے موقع پر کہا کہ آج کے دن 26 سال پہلے عمران خان نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی تھی جسں نے پاکستان کی سیاست کو بدل کے رکھ دیا۔فیصل جاوید خان نے لکھا کہ کرپشن کے خلاف یہ تحریک نوجوانوں کی تحریک ہے جس طرح پاکستان بنانے میں نوجوان قائداعظم کے ساتھ تھے آج پاکستان بچانے میں عمران خان کے ساتھ ہیں، اس تحریک کے ساتھ منسلک رہنا اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button