پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو کھولنے کی تجویز دے دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو کھولنے کی تجویز دے دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا پاناما جےآئی ٹی کا والیم 10 آرٹیکل 5 پر کارروائی میں عدالت کی معاونت کرے گا۔افتخار درانی نے کہا کہ والیم 10 سے بین الاقوامی سازش کی پوشیدہ کڑیاں مل جائیں گی، یہ قدم اٹھانے کا وقت بھی یہی ہے۔خیال رہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ کی درخواست پر رپورٹ کی جلد نمبر 10 خفیہ کر دی گئی تھی، سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں موجود مواد غیر ملکی تحقیقاتی مواد پر مشتمل ہے، اسے منظر عام پر نہیں لایا جائے گا۔11 اکتوبر2020ء کو سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ کہ حکومت نے

نوازشریف کا والیم 10 کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، والیم 10میں مختلف سفارتی اور غیرسفارتی ممالک کے ساتھ قانونی معاہدے، آف شورکمپنیز کی تفصیلات شامل ہیں، نوازشریف کو اب کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔ انہو ں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ شریف فیملی اور مولانا فضل الرحمان حکومت گرانے کیلئے میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔معلومات ساری موجود ہے کابینہ ایک ہفتے میں جو فیصلے کیے ان میں آرمی چیف اور وزیراعظم مسلسل ایک بات کہتے آرہے تھے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار ہے اور سوشل میڈیا کا استعمال ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان میں کچھ گڑ بڑ پھیلانی تھیں۔کابینہ نے ان تمام ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، ٹک ٹاک پر پابندی لگ چکی ہے۔ باقی ویب سائٹ کیلئے پی ٹی اے نے رولز بنا لیے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button