پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چین کاردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چینی حکومت نے کہا ہے کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران خبر رساں ایجنسی کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے پاک چین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ،اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کا تمام موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست ہمسایہ ملک ہے، چین امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں تمام فریقین یکجہتی برقرار رکھ سکتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ فریقین مشترکا طور پر پاکستان میں ترقی اور استحکام برقرار رکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پرعائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے ، امریکہ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کوئی خط جاری نہیں کیا۔نیڈ پرائس نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ، پاکستان میں جاری صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں اور پاکستان کے آئینی عمل کااحترام کرتے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پرامریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاجی مراسلہ تھما دیا ، امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ، دفتر خارجہ سے معلوم ہوا ہے کہ قائم مقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ، امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button