شہبازشریف نے وزیراعظم کو ملک کیلئے سکیورٹی رسک قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لئے سکیورٹی رسک قرار دے دیا .انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اقتدار بچانے کے لئے پاکستان کو نشانے پر لے آئے ہیں۔ خطاب ختم ہوگیا ہوتو 172 ارکان پورے کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ دوگھنٹے جلسے میں اور ایک گھنٹہ قوم سے خطاب میں جس خط کا ذکر کیا ، وہ خط ہے ہی نہیں ۔ایک سفارتی کیبل کو سازش کا رنگ دے کر پیش کیا،جارہا ہے خط نہ دکھانے کا مطلب ہے کہ کوئی خط نہیں، عمران نیازی ہمیشہ کی طرح ایک اب نیا جھوٹ بول رہے ہیں ۔

کرپشن، ریاست مدینہ کے بیانیوں کے بعد اب سازشی خط کا بیانیہ لائے ہیں۔ عوام انہیں اور ان کے ہر جھوٹ کو مسترد کرچکے ہیں۔آپ کی کرپشن، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو معاشی،سماجی، خارجہ تباہی سے دوچارکیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے،وہ ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔ آج کے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا، صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روس جانے پر اعتراض یوں اٹھا یا گیاجیسے ہم ان کے نوکر ہیں ، کہا گیا عمران خان نے روس جانے کا اکیلے فیصلہ کیا، جبکہ حکومتی اور عسکری قیادت کی مشاورت شامل تھی، یورپی یونین کے لوگ بھی روس گئے، یہ اپنے تین وفادار غلاموں کے کہنے پر کہہ رہے ہیں۔قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا؟ میری طرح کے آدمی کی اگر زندگی دیکھیں اس سے پہلے کوئی سیاست میں نہیںآ یا، قائداعظم سب سے بڑے سیاستدان تھے، اس سے پہلے وہ ہندوستان میں بڑے وکیل تھے۔ سیاست سے پہلے ان کا کوئی نام نہیں جانتا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button