پاکستان کو دھمکی آمیز خط، امریکہ کا ردعمل سامنےآگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط پر پاکستان نے امریکا کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، تاہم امریکہ نے پاکستان کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں نا مداخلت کررہے ہیں نا ہی کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی مداخلت سے متعلق کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان میں آئینی عمل، قانون کی بالادستی کا احترام کرتے ہیں، پاکستان نے جو الزامات لگائے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب امریکہ پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،

امریکہ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کوئی خط جاری نہیں کیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے ”امر بالمعروف“ سے خطاب کے دوران ایک خط لہرایا تھا۔وزیر اعظم نے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت کی مدد سے حکومتیں تبدیل کی جاتی ہیں، ہمیں بھی ایک ملک نے دھمکی آمیز خط بھیجا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button