عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ،خفیہ اداروں کی رپورٹ،وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔پروگرام کے اینکر نے سوال کیا کہ کیا قتل والی بات مراسلے میں لکھی ہے ؟ اس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ قتل والی بات مراسلے سے جڑی ہوئی ہے، صرف ایک مراسلہ نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button