محکمہ تعلیم پنجاب کا ماہ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے ماہ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سکولوں کی ٹائمنگ صبح ساڑھے7 بجے سے ساڑھے12 تک ہوگی، گرلز سکولوں میں15 منٹ پہلے چھٹی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضاں المبارک کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں، سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہِ رمضان میں سکولل صبح ساڑھے سات بجے اوپن ہوں گے اور ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔ تاہم گرلز سکول بوائز سکولوں سے 15 منٹ پہلے اوپن ہوں گے اور 15 منٹ پہلے چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب کے تمام بوائز اور گرلز سکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ سکول صبح سوا سات بجے اوپن ہوں گے اور چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی۔جبکہ سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے گیارہ بجے لگیں گے،چھٹی ساڑھے3 بجے ہوگی۔ اسی طرح نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈبل شفٹ میں جمعہ کے دن سیکنڈ شفٹ سکول 2 بجے اولن ہوں گے اور5 بجے چھٹی ہوگی۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا، خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں آج 31 مارچ سے7 اپریل تک بہار کی چھٹیاں ہوں گی، دوبارہ تعلیمی سلسلے کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت خیبر پختونخوا کے تمام اسکولوں میں31 مارچ سے 7 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی، خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں چھٹیوں کے بعد تعلیمی سلسلے کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔ یاد رہے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نے بھی موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم بہار نے نجی تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا مزہ بھی دوبالا کردیا۔ یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ، اور یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجز، مراکز اور تعلیمی ادارے 28 مارچ سے 8 اپریل 2022 تک بند رہیں گے۔ یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ نجی سکولوں میں پہلے ہی موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ نجی سکولوں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹیاں 22 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تا حال کوئی نو ٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز کب سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button