وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، کمیٹی نے قراردیا کہ پاکستانی سفیر سے غیرملکی حکام کی گفتگو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت ہے، پاکستان متعلقہ ملک سے سفارتی آداب کو مدنظر رکھ کر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی، قومی سلامتی کمیٹی کا خط پر اظہارتشویش کیا۔

حکومت نے خط کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے قراردیا کہ پاکستانی سفیر سے غیرملکی حکام کی گفتگو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستان متعلقہ ملک سے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرائے گا،جواب سفارتی اداب کو مدنظر رکھ کردیا جائیگا، پاکستانی سفیر سے غیرملکی حکام کی گفتگو اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔قومی کمیٹی نے غیرملکی سفارتکار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر تشویش کا اظہار کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے30 مارچ کی خصوصی کابینہ اجلاس کی توثیق کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تین دن سے جاری خط کے جعلی ہونے کا ڈرامہ بند ہوجانا چاہئے، اب قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد اب یہ بحث ختم ہوجانا چاہئے۔ایک سوال عمران خان اپنے ساتھی نہ بچا سکے تو عالمی سازش کیسے ناکام بنائیں گے کے جواب میں کہا کہ عمران خان کسی ڈرتا ہوتا تو عالمی طاقتوں کے سامنے کھڑا نہ ہوتا۔ 10،15ارب روپے اگر باہر سے پھینکے دیئے جائیں تو چند لوگ تو ٹریپ میں آہی جاتے ہیں۔ ہم اپوزیشن کے مطالبے پر قومی اسمبلی ایوان میں خط کا معاملہ لانے کیلئے قرارداد لائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button