تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس اب کس دن ہوگا، اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے حوالے سے بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات کا آغاز کردیا تاہم اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا گیا۔اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازہ مری نے کہا کہ ہم اپنے سوال موخر کر رہے ہیں ، یہ بتائیں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ ناصرف شازیہ مری بلکہ طاہرہ اورنگزیب اور مریم

اورنگزیب نے بھی ایک ہی سوال کیا۔ اس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ میرا خیال ہے کوئی بھی وقفہ سوال کے لیے سنجیدہ نہیں ہے ، اس لیے اجلاس ملتوی کرتا ہوں ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3اپریل بروز اتوار صبح ساڑے 11 بجے تک ملتوی کردیا۔اس سے پہلے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کی درخواست کی تھی ، حزب اختلاف اتحاد نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں شازیہ مری، نوید قمر اور ایازصادق کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کے ساتھ نئے وزیراعظم کے انتخاب کا عمل بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین تمام پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کے روز اجلاس میں نہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام ایم این ایز کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا ہے، خط میں احکامات دیے گئے کہ پی ٹی آئی کا کوئی رکن اسمبلی تحریک عدم اعتماد کے روز ایوان میں نہیں جائے گا، ووٹنگ کے دوران کوئی رکن پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، کوئی رکن پارلیمنٹ ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، ہدایت کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 63اے کا اطلاق ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button