وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت خطاب کر سکتے ہیں۔گذشتہ روز بھی وزیراعظم نے عوام سے خطاب کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعدازاں اُن کے خطاب کو موخر کر دیا گیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کی شام قوم سے خطاب کریں گے تاہم اب فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب مؤخر کردیا گیا ۔

فیصل جاوید نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ اب عمران خان کا خطاب کب ہوگا ۔تاہم فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے۔یہاں واضح ہو کہ وزیر اعظم عمرخان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی کیلئے سیاست میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ،بلوچستان عوامی پارٹی کے 4اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک رکن نے حمایت کر کے اپوزیشن کا پلڑا بھاری کر دیا ہے ،اپوزیشن کے پاس اب تک 167 ارکان کی حمایت سامنے آگئی ہے ،تحریک انصاف کے 13 منحرف ارکان کے مکمل طور پر الگ ہونے پر پی ٹی آئی کی سادہ اکثریت بھی اقلیت میں تبدیل ہوجائیگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button