اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین میں رابطہ، وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار، مستقبل میں روابط رکھنے پر بھی غور ہوا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین میں رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور وفاق میں ممکنہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے درمیان گفتگو نصف گھنٹہ جاری رہی۔وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار، مستقبل میں روابط رکھنے پر بھی غور ہوا۔رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی گفتگو کی۔قبل ازیں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان پنجاب اور مرکز میں ایڈ جسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا،

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جہانگیرترین نے یقین دہانی کرائی ہے کی ان کا گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے سیاسی معاملات پر جہانگیرترین کے ساتھ ملاقات کے لیے اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ اور (ن) لیگ کے سینئر رہنمائوں کی پاکستان میں بھی جلد ملاقات کا امکان ہے جس میں سیاسی اتحاد کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود (ن)لیگ کی سینئر قیادت کو لندن سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی اکثریت نے مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا ہے اور ارکان کی رائے ہے کہ ہمیں حکومت کے بجائے اپوزیشن کی طرف جھکا کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اہم وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button