نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 3 ناراض دھڑوں نے سر جوڑ لیے

لاہور ( نیوز ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 3 ناراض دھڑوں نے سر جوڑ لیے ، باہمی مشاورت کے لیے علیم خان گروپ ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ کے رہنماؤں کے آپس میں رابطے ہوئے جب کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے منحرف دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے شروع ہو چکے ہیں ، علیم خان گروپ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ کے رہنماؤں کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں جس میں تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماؤں نے غیر رسمی مشاورت کی ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف

دھڑوں کو اکٹھا کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، اس کمیٹی میں ترین گروپ کی نمائندگی عون چوہدری کریں گے ، کمیٹی تینوں دھڑوں کو متحد کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرے گی ، اس حوالے سے جہانگیر ترین کے مختلف رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں اور انہوں نے ناراض دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ تینوں دھڑوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمایت کے حوالے سے تمام گروپس نے آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس معاملے پر تینوں گروپ ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button