میری بیمارماں کے بارے میں کوئی مذاق کرے تومیں بھی تھپڑ ماروں،کنگنا رناوت

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ہالی وڈ اسٹارول اسمتھ کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے آسکرایوارڈز کی تقریب میں میزبان کوتھپڑمارنے والے اداکار ول اسمتھ کی حمایت کردی۔کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ کوئی میری بیمار ماں یا میری بیمار بہن کے بارے میں مذاق کرے تومیں بھی اسے تھپڑ ماروں گی۔ ول اسمتھ نے میزبان

کوتھپڑ مارکے اچھا کیا۔کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے گھروالوں کی بیماری کے حوالے سے مذاق کرنے والے کے ساتھ یہی سلوک کرنا چاہئیے۔امید ہے ول اسمتھ میرے شو میں شرکت کریں گے۔ہالی وڈ میں آسکرایوارڈز کی تقریب میں شوکے میزبان نے اداکار ول اسمتھ کی بیوی سے متعلق مذاق کیا تھا جس پرول اسمتھ نے انہیں تھپڑ جڑ دیا تھا۔ ول اسمتھ کی بیوی مخصوص بیماری کی وجہ سے بالوں سے محروم ہوگئی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button