وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش، بڑی خبر سامنےآگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فیصل واوڈانے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، وزیراعظم کو کئی بار کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں ، لیکن وزیراعظم کہتے کہ جب میری موت لکھی ہوئی ہے چلا جاؤں گا۔انہوں نے اے آروائی کے پروگرام میں کاشف عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، وزیراعظم کو کئی بار کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں ، لیکن وزیراعظم نے کہا کہ جب میری موت لکھی ہوئی ہے چلا جاؤں گا،

وزیراعظم کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دلیر ہیں ملک کا سودا نہیں کریں گے۔وزیراعظم قوم کو جھکنے نہیں دیں گے کہیں اڈے نہیں دیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ قوم کو جلد خوشخبری ملے گی کہ عمران خان کامیاب ہوگئے، ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی ، ووٹنگ کے روز دیکھیں گے کہ عمران خان بازی جیت چکے ہیں، اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خط میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر حملہ کیا گیا ہے، ہم کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے لیکن پاکستان اپنے مفادات کو دیکھے گا۔کچھ حلقوں کے ساتھ ملکر اپوزیشن سازش کررہی ہے، لیکن یہ سازش ناکام ہوگئی ہے،وزیراعظم نے بتایا کہ مراسلے میں ایسی چیزیں ہیں اگر وہ سامنے لے آئیں تو اپوزیشن تباہ وبرباد ہوجائے گی،لیکن پاکستان کیلئے ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے عمران خان ساری تفصیلات سامنے نہیں لارہے، مراسلے میں عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے اور کہا گیا اگر عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button