غریب کی سوار مزید مہنگی ہوگئی، معروف کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربااضافہ کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) ہنڈا کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوںکی قیمتوں میں مزید2 سے 9 ہزار روپے اضافہ کردیا۔کمپنی کے نئے ریٹ کے مطابق70 سی سی ہنڈا سی ڈی 2ہزار روپے اضافے سے 99ہزار 900 روپے ہوگی جبکہ سی ڈی 70 سی سی ڈریم 2ہزار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6ہزار500 روپے کی ہوگی۔ ہنڈا پرائڈر 3 ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 36 ہزار 900 کی ہوگئی اس

کے علاوہ ہنڈا 125سی سی 3600 بڑھ کر 1 لاکھ 59 ہزار 500 کی ہوگئی ہے۔ہنڈا سی جی 125 سپیشل 4ہزار کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار500 روپے تک پہنچ گئی۔ہنڈا سی بی 150 ایف 9 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 900 روپے کی ہوچکی جبکہ ہنڈا سی بی 150 سلور 9 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button