حکومت کو ایک اور جھٹکا، جی ڈی اے کے بھی اپوزیشن کیساتھ معاملات طے ہوگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بعد ایک اور حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔کچھ دیر قبل ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حق میں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اب حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اےاورمتحدہ اپوزیشن میں آج رات تک معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔قبل ازیں تحریک عدم اعتماد سے پہلے

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کی تصدیق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کردی ہے۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد حکومت ایوان میں عددی اکثریت کھو چکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button