عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے وزیراعظم کا لفظ ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے وزیراعظم کا لفظ ہٹا دیا گیا،نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019 میں بنایا گیا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر ویریفائیڈ تھا۔وزیراعظم پاکستان کے نام سے بنے یوٹیوب چینل کا نام اب عمران خان کر دیا گیا ہے اور نام کی تبدیلی کے بعد یوٹیوب کی پالیسی کے تحت ویریفائیڈ کا ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو ٹیوب چینل کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجرعمران غزالی کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزیراعظم آفس کے صرف ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس چلاتا ہے اور تحریک انصاف کا سوشل میڈیا ونگ یوٹیوب چینل چلاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button