پندرہ کروڑ میں ایک ممبر کے حساب سے تین ارب میں 20 ممبر خریدے گئے، شہباز گل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ 3 ارب میں بیرونی طاقت ایبسولوٹلی ناٹ کہنے پر کوئی بھی حکومت گرا سکتی ہے، 15 کروڑ میں ایک ممبر کے حساب سے تین ارب میں 20 ممبر خریدے گئے، عمران خان کیلئے 3 ارب خرچ کرنا مشکل نہیں، لیکن وہ ایسا کرے گا نہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 15 کروڑ میں ایک ممبر کے حساب سے تین ارب میں 20 ممبر۔ثابت ہوا کہ صرف تین ارب میں کوئی بھی بیرونی طاقت ایبسولوٹلی ناٹ کہنے پر کسی بھی وقت ہمارے جیسے ملکوں میں حکومت گرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے

لئے تین ارب خرچ کرنا مشکل نہیں لیکن خان یہ کبھی نہیں کرے گا کیونکہ اس کا اللہ پر یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہی بات راجہ ریاض صاحب کی تو یہ وہ دھنیا ہے جو سبزی کے ساتھ فری میں ملتا ہے۔آپکو کیا خریدنا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شطرنج کا جو کھیل اپوزیشن نے شروع کیا ہے ،اسے ختم ہم کریں گے، 27 مارچ کو تاریخی جلسہ ہوگا، اتحادی حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کا حصہ ہی رہیں گے، سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان قابل احترام ہیں، ن لیگ کی بینچ کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں، بار ایسوسی ایشن کو کسی ایک سیاسی جماعت کی سبسڈری نہیں بننا چاہئے، پاکستان کی تمام بار کونسلز کو سپریم کورٹ بار کے ایسے لوگوں کے رویئے اور کردار کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے محاسبے کے لئے آگے بڑھنا چاہئے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان قابل احترام ہیں، ن لیگ نے سوشل میڈیا پر اس بینچ کے خلاف مہم شروع کی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے کہ معاملات آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button