اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر میں باقاعدہ طلاق ہو چکی، تصدیق کردی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر میں باقاعدہ طور پر طلاق ہو جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے۔ آمنہ ایسانی نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہم نے بھی کچھ ذرائع سے تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ جوڑے کا ذاتی معاملہ ہے تاہم مجھے دونوں سے ہمدردی ہے۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اس لیے میں بھی اس معاملے پر کچھ نہیں کہوں گی۔۔اس سے قبل سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا۔سجل علی اور احد رضامیر کی جوڑی پاکستانیوں کی اس وقت سے پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جب انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں متعدد پراجیکٹس میں ساتھ نظر آئے اور پھر دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کرلی۔احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداح بھی بے حد خوش تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔لیکن ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا۔ لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button