عمران صاحب! آپ کا آخری کارڈ اور سرپرائز صرف آپ کا استعفا ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب! آپ کا آخری کارڈ اور سرپرائز صرف آپ کا استعفا ہے، آپ کی جماعت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی، آخری پتہ کہاں سے آئےگا؟ مہنگائی کا کپتان کلین بولڈ ہوچکا، کپتان تینوں وکٹس اکھاڑ کرلے جانا چاہتا ہے، لیکن آپ شہبازشریف کا نام لیتے لیتے گھر جاؤ گے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ شہبازشریف کا نام لیتے لیتے گھر جاؤ گے، عمران صاحب وہ کپتان ہے جو تینوں وکٹس اکھاڑ کر گھر لے جانا چاہتے ہیں، مہنگائی کا کپتان کلین بولڈ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا کی دھمکیاں چھوڑیں، اجلاس بلائیں میچ کھلیں آخری بال کی نوبت نہیں آئے گی۔مہنگائی کے کپتان آئین اور عوام سے نہ لڑیں، مقابلہ کریں میچ کھلیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دھمکیاں نہ دیں، 172 ارکان پورے کریں، اجلاس بلائیں، سرپرائز آپ کا منتظر ہے، مہنگائی کے کپتان نے قوم کوصرف مہنگائی، لوٹ مار، جھوٹ اور بے روزگاری کے سرپرائز دئیے ہیں، آپ صرف جھوٹ اور ڈھٹائی میں جیت سکتے ہیں تحریکِ عدم اعتماد میں میدان میں آئے بغیر سے آخری بول تک کیسے کھلیں گے؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے کپتان کی جماعت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے آخری پتہ کہاں سے آئے گا۔عمران صاحب آپ کا آخری کارڈ اور سرپرائز آپ کا استعفا ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشورے کیلئے کبھی بھی شہبازشریف کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین کیوں کروں؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے سارے پتے شو کردیے ہیں لیکن میں عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا، میں جو کچھ کر رہا ہوں وزارت عظمیٰ کے لیے نہیں کر رہا، عدم اعتماد کے دوران ان کے ساتھ کتنے لوگ رہیں گے انہیں علم نہیں، ان کے پاس جو لوگ ہیں وہ بھی نہیں جائیں گے، میں ان چوروں کے دباو میں آکر استعفیٰ کیوں دوں؟ میں نے لڑائی شروع ہی نہیں کی تو ہاتھ کیسے کھڑے کردوں گا، حکومت گر گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا، نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کو پھیلانے اور برائی کو روکنے کیلئے کی گئی، اپوزیشن سے کبھی بھی بلیک میں نہیں ہوں گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button