ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں بابراعظم پانچویں پوزیشن پر آگئے

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ میں پانچ بہترین بیٹرز میں شامل ہوگئے۔کراچی ٹیسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بعد ان کی تین درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نائب کپتان محمد رضوان کی درجہ بندی میں چھ درجے بہتری آئی ہے اور وہ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اظہر علی کا انیسواں نمبر ہے۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا عالمی درجہ بندی میں

پہلا نمبر ہے جبکہ جوئے روٹ دوسری، اسٹیو سمتھ تیسری اور کین ولیم سن چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ کارونا رتنے چھٹی، روہت شرما ساتویں، ٹریوس ہیڈ آٹھویں، ویرات کوہلی نویں اور رشاب پنٹ دسویں پوزیشن پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چھٹا نمبر ہے۔ حسن علی کی گیارہویں پوزیشن ہے اور محمد عباس کا نمبر انیسواں ہے۔ٹیسٹ آل راونڈرز کی درجہ بندی میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button