عمران خان سے دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی، ابھی ووٹ سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،عامر لیاقت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی نے عمران خان سے آپ کی دوستی کروا دی ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے بھی دوستی تھی،دوستی ختم نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی ووٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں ملک و قوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں،عمران خان پرامید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے شادی کی مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔انہوں نے سیاسی صورتحال پر مزید کہا کہ جو ہونے والا ہے نہیں ہونے والا ،جو نہیں ہونے والا تھا وہ ہونے والا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ ہاؤس پر جو حملہ ہوا ہے اس نے پی ٹی آئی کی ساکھ کی دھجیاں بکھیر رکھ دی ہیں، ہم جمہوریت کے پاسدار نہیں رہے، ہم شدت پسند ہوگئے ہیں، جن کو جانا ہے ان کو جانے دیجئے،جو آپ کے ہیں وہ آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے خود کہا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا، کوئی بات نہیں اپوزیشن بھی اچھی چیز ہوتی ہے، وزیراعظم کو چاہیے سندھ ہاؤس میں جو ہوا اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔سندھ ہاؤس میں جو بھی ارکان اسمبلی تھے وہ منحرف تھے لیکن وہ ہمارے اپنے تھے۔ یہ مولاجٹ جو آئے ہیں جن کے ہاتھوں میں گنڈاسے ہیں، ان کو ذرا بٹھائیں اور ان کو کہیں جن کے پاس تیر ہیں اگر انہوں نے برسانے شروع کردیے تو بڑا مسئلہ ہوجائے گا۔ ہمیں تو کبھی آپ نے پوچھا ہی نہیں، آپ نے رحمت اللعالمین ﷺ ٹرسٹ بنایا لیکن اس میں ہمیں پوچھا نہیں۔ ایک بات میں آپ سے اورکہنا چاہتا ہوں کہ آپ اگر یہ کام کرنے جا رہے ہیں تو مت کیجئے گا، اطلاع ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین محمود کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں ، اگر آپ جاتے جاتے ایسا کریں گے تو سب زیادہ خطرناک آواز عامر لیاقت کی اٹھے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button